حکومت غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم

October 27, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی کوشش کررہی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں مشیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔

اجلاس میں اشیائے خورونوش پر احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کے ریلیف کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، براہِ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی کوشش کر رہی ہے۔