کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ کامونکی پہنچ گیا

October 27, 2021



لاہور سے شروع ہونے والا کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ مریدکے میں قیام کے بعد سادھوکی سے ہوتا ہوا کامونکی پہنچ گیا، کامونکی میں رات پڑاؤ کے بعد مظاہرین صبح گوجرانوالہ کی طرف روانہ ہوں گے۔

مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

جی ٹی روڈ پر کنٹینر لگانے کے ساتھ ساتھ خندقیں بھی کھودی گئی ہیں۔ کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کی وجہ سے جی ٹی روڈ کے اطراف آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔