فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی ڈھائی روپے مہنگی

October 28, 2021

مہنگائی کے ستائے عوام پر 39 ارب روپے سے زیادہ کا ایک اور بڑا جھٹکا لگانے کی تیاری کرلی گئی۔

نیپرا نے کہا ہے کہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ڈھائی روپے مہنگی ہوگی۔

نیپرا حکام کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔