امریکا، مرد اور عورت سے ہٹ کر ’ایکس آپشن‘ والا پہلا پاسپورٹ جاری

October 28, 2021

واشنگٹن (اے ایف پی )امریکا نے پہلی بار ایسے پاسپورٹ کا اعلان کیا ہے جس میں جنس کیلئے’ایکس‘ کا آپشن ہے، یعنی یہ ان افراد کے لیے ہے جو اپنی شناخت نہ مرد کے طور پر کرتے ہیں نہ عورت کے طور پر۔

اے ایف پی کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے بدھ کو کہا گیا کہ اس نے پہلی بار ایسا پاسپورٹ جاری کیا ہے جس میں جنس کے لیے ’ایکس‘ کا آپشن موجود ہے.

یہ آپشن سال 2022 کے اوائل تک ہر امریکی کے برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ پر دستیاب ہو گا۔