الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ایک اور مسئلہ، 32 لاکھ خصوصی افراد ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، شبلی فراز

October 28, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ایک اور مسئلہ ،اس کے استعمال سے 32 لاکھ خصوصی افراد ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، ای وی ایم میں نابینا افراد کیلئے بریل سسٹم موجود نہیں، سسٹم بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ ہدایات دینا ہونگی،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز کی طرف سے رکن قومی اسمبلی نورین فاروق ابراہیم کے پوچھے گئے سوال پر قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروادیا گیاہےجو آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں آئیگا، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے اپنے جواب میں آگاہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے بتیس لاکھ خصوصی افراد ووٹ کے حق سے محروم ہوجائینگے۔