ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے ملتان نے شجرکاری مہم کا آغازکردیا

October 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے ملتان نےشجرکاری مہم کا آغازکردیا ہے۔ کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد اور چیئرمین پی ایچ اے ملتان نے شمس آباد گرین بیلٹ پر پودا لگایا۔ اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ شہر کو سر سبز و شاداب اور صاف ستھر ا بنانا مشن ہے۔پی ایچ اے ملتان کو پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔