چین نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے، امریکی دعویٰ

October 28, 2021

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے چین کے ہائپر سونک میزائل تجربے کی تصدیق کر دی، چینی وزارت خارجہ نے ہائپرسونک ویپن ٹیسٹ کرنےکی تردید کی ہے۔

خبرایجنسی کےمطابق امریکی جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ہائپر سونک میزائل تجربہ بہت اہم واقعہ تھا اور یہ بہت ہی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ ہائپرسونک میزائل تجربہ اسپوتنک تجربے کے قریب معلوم ہوتا ہے، یہ بہت اہم ٹیکنالوجیکل واقعہ ہےجس پرتوجہ مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اخبارنے16 اکتوبر کو چینی ہائپر سونک میزائل تجربے کا دعویٰ کیا تھا، میزائل نے زمین کے گرد کم اونچائی میں روشنی سے 5 گنا زیادہ رفتار سے چکر لگایااور اپنے ہدف سے 30 کلومیٹر دور گرا۔

چین نےامریکی اخبار کی رپورٹ کومسترد کرتےہوئے کہا تھا کہ یہ دوبارہ استعمال کے قابل اسپیس وہیکل کا معمول کا تجربہ تھا۔