اقرا کی نظر میں یاسر ایک بہترین باپ

October 28, 2021

معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر اور اداکار یاسر حسین کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

اقرا عزیز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے شوہر یاسر حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک اچھے باپ کے ہمارے معاشرےمیں مقام کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میںایک اچھے باپ کے معاشرے میں مقام کے بارے میں لکھا ہے کہ ’ایک اچھا باپ وہ ہے جس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، اسے کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن اس کے باوجود بھی وہ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہے۔‘

واضح رہے کہ اقراء عزیزاور یاسر حسین کی خوبصورت جوڑی 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی اور اب ان کا ایک بیٹابھی ہے جس کا نام کبیر حسین ہے۔