کمشنر پشاور کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

November 08, 2021

کمشنر پشاور نے شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

کمشنر پشاور نے بتایا کہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت بھیک مانگنے پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں 21 ٹھیکیداروں کی جانب سے گداگری کے منظم کارروبار کو چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کمشنر پشاور نے یہ بھی کہا کہ پشاور میں مختلف مقامات پر 1356 بھکاری بھیک مانگتے ہیں، پیشہ ور بھکاریوں کے 4 ٹھیکیداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیشہ ور گداگروں کے ہینڈلر انہیں صبح لاتے اور شام کو لے جاتے ہیں۔