قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف، لاہور ہائیکورٹ کا ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

November 10, 2021

لاہور ( نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف سے متعلق کیس کا تحریری حکم جاری کردیا، 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کروا کر ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے کر رپورٹ دیں،چیئرمین قرآن بورڈ بہترین مترجم رکھنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ طباعت درست ہو، عدالت نے ایڈیشنل آئی جی شہزاد سلطان کو فوکل پرسن مقرر کر دیا، عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں وفاقی اور صوبائی حکومت میں عدم تعاون کی بنا پر عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہ ہوا، تمام متعلقہ حکومتی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ذمہ دار حکام قرآن مجید کی طباعت میں غلطیوں پر ایکشن لے کر رپورٹ پیش کریں۔