پاک ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز، میزبان ٹیم کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

November 11, 2021

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈےکھیلا جارہا ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت جویریہ خان کر رہی ہیں جبکہ ڈیانا بیگ اور عمائمہ سہیل بھی فائنل الیون میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تین میچز پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 1صفر کی برتری حاصل ہے