غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، امتیاز شیخ

November 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے غریب آدمی تندور سے روٹی خریدنے کی سکت نہیں رکھتا نجی پاور کمپنیوں،صنعتی اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی بندش سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے بیان کے جواب میں امتیاز شیخ نے کہا کہ تبدیلی سرکار جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک مسلسل شدید توانائی بحران کا شکار ہے وفاقی وزراء ایل این جی کی خریداری اور گیس ٹرمینل کے بارے میں قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں مارچ اور اپریل کے مہینے میں نومبر دسمبر کے لیے سستی ایل این جی دستیاب تھی تاخیر سے ٹینڈر کرنے کی وجہ سے ملکی تاریخ کے مہنگے ترین ایل این جی کے سودے کیے گے مہنگی ایل این جی کے سودے کرنے کے باوجود غیر ملکی کمپنیاں آرڈر کینسل کررہی ہیں امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر کے بقول ملک میں28فیصد گھریلو صارفین ہیں وزیر موصوف اپنے بیان میں خود اپنی ناکامی کا اظہار کررہے ہیں۔