نوجوانوں کومنشیات سے دور رکھنے کی آگاہی مہم شروع کردی ،اعجازشاہ

November 25, 2021

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) وزیر انسدادِ منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان منشیات بنانے والوں میں نہیں بلکہ اس لعنت کا شکار ملک ہے،نوجوانوں کو اس سے دور رکھنے کیلئے ملک بھر میں آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے اور منشیات سمگلرز کیخلاف ملک بھر میں آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ، ماضی میں شکار نوجوانوں کیلئے علاج معالجہ سنٹرز پر کام نہیں کیا گیا لیکن ہم جلد ایک ری ہیبلیٹیشن سنٹر کھولنے جا رہےہیں، اے این ایف کے زیرانتظام منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد شاہ نے نے کہاکہ 74 سال پہلے ہم ایسے نہیں تھے جیسے افغان جنگ کے بعد ہوگئے ہیں ، ہماری سوسائٹی میں بہت سارے چیلنجز ہیں انہیں میں سے ایک منشیات بھی ہے،بائیس کروڑ عوام کیلئے چار ہزار اے این ایف اہلکار ناکافی ہیں، موجودہ حکومت نے اینٹی نارکوٹکس ڈرگ پالیسی بنائی جو پہلے کبھی نہیں بنی، ڈی جی اے این ایف غلام شبیر ناریجو نے کہا کہ امریکا کیساتھ ملکر منشیات سمگلروں کیخلاف کام کر رہےہیں جبکہ ہمسایہ ممالک کیساتھ نارکوٹکس کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی کام جاری ہے، کچھ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو مس گائیڈ کرکے منشیات کی لعنت پر لگا دیا جاتا ہے، ڈرگ مافیا جو رقوم کماتا ہے وہ دہشتگرد کارروائیوں میں بھی استعمال کرتا ہے،تقریب سے فورس کمانڈر بریگیڈیئر عمار علی ،معروف گلوکار شہزاد رائے و دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب کے آخر میں مجموعی طور پر 184 میٹرک ٹن منشیات جلائی گئی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 1.3 بلین امریکی ڈالر ہے ۔