بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک نہیں ہوا، نادرا

November 26, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )نے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی جانب سے قائمہ کمیٹی میں دیئے گئے بیان کی تردید اور ان سے غلط بیانی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک نہیں ہوا ، اس حوالے سے بیان غلط فہمی اور ناسمجھی پر مبنی ہے ۔ جمعرات کو یہاں جاری وضاحتیبیان میں ایڈیشنل ڈئریکٹر ایف آئی اے طارق پرویز کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں دیئے گئے بیان کی نادرا نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا بائیومیٹرک ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے،ترجمان نادرا نادرا کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک نہیں ہوا۔ ترجمان نادرا نے کہا کہ ایف آئی اے کا بائیومیٹرک ڈیٹا کے ہیک ہونے کے متعلق بیان غلط فہمی اور ناسمجھی پر مبنی ہے،نادرا نے ایف آئی اے سے غیر ضروری اور غلط بیانی پر وضاحت طلب کرلی۔