• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کا 10 بیلسٹک میزائلز کا تجربہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کورین فوج نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف تقریباً 10 نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں نے تقریباً 350 کلو میٹر تک پرواز کی۔ 

یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے جاپان کے سمندر کی طرف اس وقت داغے گئے جب امریکا اور جنوبی کوریا کی افواج اپنی سالانہ فوجی مشقیں شروع کر رہی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید