JS بینک کی کاوشیں مالیاتی صنعت کیلئے اہم سنگ میل ہیں، وزیر اعظم

November 27, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے جے ایس بینک کو اس کی کاوشوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بینک کی کاوشیں مالیاتی صنعت کے لئے اہم سنگ میل ہیں۔ وزیر اعظم کی تعریف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، صدر اور سی ای او جے ایس بینک بصیر شمسی نے کہاکہ ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے نصب العین کے مطابق ، ہم اقتصادی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے افراد کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے ہر روز کام کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف “پاکستان کی رہنمائی میں ہم ایک بہتر پاکستان بنانے کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم کی تعریف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بصیر شمسی صدر اور سی ای او جے ایس بینک نے کہا کہ کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیوراسکیم میں ویلیو ڈرائیورز کے ساتھ ایک مربوط شراکت داری نظام کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ نقل و حمل، ڈیری فارمنگ، ٹیکنالوجی، خوراک اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یہ پروگرام نوجوانوں کی قیادت میں اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور حقیقی تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بینک اپنے صارفین کیلئے جدید روایتی اور ڈیجیٹل مالیاتی حل فراہم کر رہا ہے اور آنے والے سالوں میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنے کردار کیلئے پرعزم ہے۔ قبل ازیں جے ایس بینک کو وزیراعظم عمران خان نے حکومت پاکستان کے فلیگ شپ پروگرام وزیراعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (KJ YES) کے تحت نجی شعبے کے بہترین بینک کے طور پر تسلیم کیا۔ایک پائیدار کل کیلئے ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ، جے ایس بینک ویلیو ایڈڈ مالیاتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیور اسکیم کے تحت، بینک نے اب تک4.5 بلین روپے سے زیادہ کی مجموعی مالیت کے ساتھ 1000 سے زیادہ قرضوں کی تقسیم میں سہولت فراہم کرتے ہوئے4000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔