دو لاپتہ طلباء کی بازیابی تک بلوچستان یونیورسٹی بند کر دی گئی

November 27, 2021

کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے طلباء تنظیموں کے رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد دولاپتہ طلباء کی بازیابی تک جامعہ بلوچستان کو بند کردیا ،یہ اعلان بی اے پی کے ترجمان اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے جمعہ کو جامعہ بلوچستان میں طلباء تنظیموں کے رہنماؤں زبیر بلوچ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،طلبا رہنما نے کہا کہ ساتھی بازیاب نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج ہو گا،سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ دیگر جامعات کھلی رہیں گی،طلباء 15روز کیلئے احتجاج موخرکرینگے۔