غنا علی نے بیٹی کی تصویر شیئر کردی

November 28, 2021

حال ہی میں ننھی پری کی والدہ بننے والی معروف اداکارہ غنا علی نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں غنا علی کی بیٹی ’بےبی بستر‘ میں ہیں جبکہ اُن کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔

غنا علی نے اپنی نومولود بیٹی کا چہرہ دل والے ایموجی کے ذریعے چُھپایا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ غنا علی کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

غنا علی کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ذریعے سنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔