ووٹ خریداری کیا اسے عزت دینا ہے؟ فواد چوہدری کا سوال

November 28, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے استفسار کیا ہے کہ 2 ہزار روپے میں ووٹ خریدنا کیا ووٹ کو عزت دینا ہے؟

لاہور میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشین لانے کی بات پر سب سے زیادہ گھبراہٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن جماعت کو مشورہ دیا کہ ن لیگ کو سیاست چھوڑ کر فلمیں بنانی چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف یا مریم نواز کا کیس لگتا ہے، کوئی نہ کوئی لیکس آجاتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگی قیادت سمجھ لے کہ رسیدیں دیں یا پھر جیل جائیں، اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

دوران گفتگو وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ یہ پانچ سال پورے کریں گے اور اگلا الیکشن بھی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔