داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں شہید ڈاکٹر سلیم چوہدری بلاک کا افتتاح

November 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ادارے کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چوہدری شہید بلاک کا افتتاح کردیا ہے۔ سابق پرنسپل سے منسوب بلاک شعبہ کمپیوٹر سائنس ، سائبر سیکورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی کلاسز ، لیبارٹریز اور کمپیوٹر لیب پر مشتمل ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چوہدری 2001ء سے 2005ء تک داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل رہے ۔ یونیورسٹی میں بننے والے اس نئے بلاک کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چوہدری کی اہلیہ سیما سلیم چوہدری اور بیٹی جویریہ سلیم چوہدری سے کرایا گیا۔