راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے شادی شدہ خاتون سمیت دوافراداغوا

November 29, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک شادی شدہ خاتون سمیت دوافرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ واہ کینٹ کو طاہر عزیز نے بتایا کہ 6 ماہ قبل اس کی شادی (م) کے ساتھ ہوئی 24نومبر کو دن ایک بجے میں بوئی گاڑ فوتگی پر اپنی والدہ کے ہمراہ گیا میری بیوی گھر میں اکیلی تھی بعدازاں مجھے اطلاع ملی کہ آپ کی بیوی گھر سے جارہی ہے جس پر میں فوری طور پر گھر آیا تو میری بیوی گھر میں موجود نہ تھی اور تین تولے گولڈ بھی موجود نہ تھا میری بیوی کا فون بھی بند جارہا ہے میری بیوی کو کسی نامعلوم نے اغوا کر لیا ہے۔ تھانہ مری کو فرزانہ نے بتایا کہ 26نومبر کی شام میں اپنے بھائی احسان اللہ اور بھا بی یبصران کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ شاہ فرمان اور شاہ زمان اور ایک نامعلوم ملزم گھر میں داخل ہو ئے مجھے اور میری بھابی کو زدو کوب کیا اور میرے بھائی احسان الحق کو زبر دستی اسلحہ کی نوک پر اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر اغواکر کے لے گئے۔