پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2 افراد کا انتقال

November 29, 2021


پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، دونوں کا تعلق لاہور سے ہے جبکہصوبے بھر میں ڈینگی کے 74 کیس سامنے آئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 60 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں 4، قصور 3 جبکہ گوجرانوالہ میں ڈینگی وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 25 ہزار 13 جبکہ لاہور میں 17 ہزار 848 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت 824 جبکہ لاہور میں ڈینگی کے 589 مریض زیر علاج ہیں۔