امارات کے بعد مصر اور اسرائیل سے بھی تعلقات بہتر کرنے کے خواہاں ہیں، ترک صدر

November 29, 2021


ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد مصر اور اسرائیل سے بھی تعلقات بہتر کرنے کے خواہاں ہیں۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ امارات اور ترک معاہدوں سے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا، متحدہ عرب امارات نے ترکی میں دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے جس پر عمل کر کے ایک مختلف مستقبل کی تعمیر کریں گے۔

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پچھلے ہفتے اربوں ڈالر معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

ترک صدر اردوان بھی فروری میں متحدہ عرب امارات جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔