کے فور منصوبہ 2023ء میں مکمل ہو جائے گا،چیئرمین واپڈا

November 30, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) مزمل حسین نے کہا ہے کہ کے فور کا نظر ثانی شدہ ڈیزائن مکمل ، تعمیراتی کام تین سے چار ماہ میں شروع ہو جائیگا اور یہ منصوبہ اکتوبر2023ء میں مکمل ہو جائیگا۔ پیر کو چیئرمین واپڈا نےگریٹر کراچی واٹرسپلائی اسکیم کے فور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔جنرل منیجر (پراجیکٹس) سائوتھ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کے فور اور کنسلٹنٹ کے نمائندے بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ پراجیکٹ پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم کے کراچی پیکیج کے تحت کراچی کو 650ملین گیلن یومیہ اضافی پانی فراہم کرنے کیلئے واپڈا کے فور پراجیکٹ کو اکتوبر 2023ء تک مکمل کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔