پاکستان کرتارپور گوردوارے میں سر ڈھانپنے کی ہدایت تحریر کرے، سکھ تنظیم کا مطالبہ

November 30, 2021

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارت میں سکھوں کی بڑی تنظیم شرومنی اکالی دل دہلی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں کرتار پور سمیت سکھوں کے تمام مذہبی مقامات اور گوردواروں میں اردو اور انگریزی زبان میں واضح طور پر سر ڈھانپنے کے الفاظ لکھے جائیں۔ تنظیم کے سربراہ پرم جیت سنگھ سرنا نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ سکھوں کی مریادہ کے بارے میں آگاہی بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ مذہب کے اصولوں کی تحریم اور عزت تمام مذاہب کے افراد کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی اس کی بے حد ضرورت ہے۔