پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تعیناتی کیلئے کارروائی کا آغاز

November 30, 2021

کراچی ( اسد ابن حسن) پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تعیناتی کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایوی ایشن پالیسی پر نظر ثانی سے خلیجی ایئر لائنز کو دیئے گئے حقوق کو منصفانہ بنایا جائے گا .پاکستان میں سیکیوریٹی کے حالات میں بہتری کے باعث کئی غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان آمد ہر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر ہوا بازی چوہدری غلام سرور نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں صحافیوں سے سے غیر رسمی گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کے سی اے اے سمیت پی آئی اے کے حوالے سے اعتراضات کا خاتمہ ہو گا ۔