بلوچستان: ہڑتالی ڈاکٹرز کی مطالبات ماننے کیلئے حکومت کو 2 دن کی مہلت

November 30, 2021

بلوچستان میں ہڑتال پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات ماننے کے لیے صوبائی حکومت کو دو دن کی مہلت دے دی۔

ینگ ڈاکٹرز نے دو دن بعد او پی ڈیز کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سروسز بھی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

دوسری جانب پیرا میڈکس اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر حمایت کا اعلان کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جائيں، ان کے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔

ادھرکوئٹہ میں گرفتار کیے گئے 19ینگ ڈاکٹرز اور دیگر افراد کو 6 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔