جمہوریہ چیک میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ، عوام مشتعل

December 01, 2021

پراگ ( نیوز ڈیسک) جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں2ہزارسے زیادہ افراد نے کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔چیک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزہونے والے اس مظاہرے کے دوران 30 سال سے کم عمر کے زیادہ تر نوجوانوں نے ماسک پہنے ہوئے نہیں تھے۔مظاہرین نے پابندیوں کو فسطائیت قرار دے دیا۔ انہوں نے حکومت سے بڑے اجتماعات پر سے پابندی ہٹانے، کلبوں کے لیے محدود اوقات کو منسوخ کرنے اور غیر ویکسین کے حامل افراد کو ثقافتی اور کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دوسری جانب بھارتی شہری کورونا کا علاج کرانے کے چکر میں 42 ارب کے انفرادی قرضوں میں ڈوب گئے۔ کورونا انفیکشن کے دوران بھارت کے مختلف قومی بینکوں کی جانب سے علاج کے لیے قرض دینے کی کئی اسکیمیں شروع کی گئیں۔ رائٹ آف انفارمیشن کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق صرف مئی 2021 سے اگست 2021 تک 2لاکھ 38ہزار 369 لوگوں نے اپنے یا اپنے خاندان کے افراد کے علاج کے لیے کل 42 ارب روپے کا قرض حاصل کیا۔ ادھر سیاحت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن نے سیاحت سے متعلق پیر کے روز اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس برس بھی سیاحت کو عالمی سطح پر20 کھرب امریکی ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔