نجی ہسپتال میں دماغ کی خاص طریقے سے کامیاب سرجری

December 01, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے نجی ہسپتال میں دماغ کی ایک خاص قسم کی نیوروسرجری کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا جس میں مریض کی آنکھیں کھلی تھیں اور دماغ بھی جاگ رہا تھا ۔ کنسلٹنٹ نیوروسرجن ڈاکٹر انیلہ دربار نے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ یہ اویک انٹرا ایگزیل برین ٹیومر سرجری کا آپریشن کیا۔اس نیوروسرجری میں مریض ہوش میں رہتا ہے اور مریض سے اسکے ہوش میں اسکا دماغ کھول کر اسی حالت میں ٹیومر نکالا گیا حالانکہ دماغ کے زیادہ تر آپریشن مریضوں کو انیستھیزیا دے کر اور بے ہوشی کی حالت میں آپریشن ہوتا ہے، کامیاب آپریشن کے بعد مریض کی حالت تسلی بخش ہے۔