وزیراعظم نے پارٹی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

December 01, 2021

وزیراعظم عمران خان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس کے لیے وزیراعظم نے 3 صوبوں کے گورنرز اور وزراء اعلیٰ کو بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم قومی امور پر مشاورت کریں گے۔