• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور حماد اظہر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور بھی موجود تھے۔

اجلاس کے شرکاء کو خالد منصور نے سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی تو وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مفاد میں طویل مدت منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے۔

تازہ ترین