بھارتی گلوکارہ شالملی کھولگڑے نے مسلمان دوست سے شادی کرلی

December 02, 2021

ممبئی(پی پی آ ئی) بولی وڈ کی معروف گلوکارہ شالملی کھولگڑے نے مسلمان دوست فرحان شیخ سے شا دی کر لی ہے ۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق بولی وڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادوجگانے والی گلوکارہ شالملی کھولگڑ ے نے مسلمان دوست ساؤنڈانجینئر فرحان شیخ کو جیون ساتھی چن لیا۔ گلوکارہ نے اپنی شادی کی خبر انسٹا گرام کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 22 نومبر کو اپنے دوست فرحان شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بالکل اسی طرح کی شادی کی جس کی ہمیں امید تھی، ہم نے اپنے اہلخانہ، رشتے دار اور چند کزنز کی موجودگی میں گھر میں ہی شادی کی۔ گلوکارہ نے بتایا کہ شادی کے موقع پر نکاح کا انگریزی ترجمہ پڑھا گیا، دلہا کے بہنوئی نے دعا اور سورہ فاتحہ پڑھی۔