رہا جرائم پیشہ افراد کی کڑی نگرانی کی جا ئے، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس

December 02, 2021

پشاور ( کرائم رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور ہارون الرشید نے ضلع بھرکی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ گروہوں اور جیلوں سے رہائی پانے والے جرائم پیشہ افراد اوران کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کی کڑی نگرانی کریں اور ہیومن انٹیلی جنس کو مزید فعال کرنے سمیت دیگر یونٹس کے ساتھ کوارڈی نیشن کو بھی مزید موثر بنایا جائے ۔ ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کی سربراہی میں گزشتہ روز کرائم ریویو میٹنگ کا ا انعقاد کیا گیا، کینٹ اور سٹی ڈویژن کرائم ریویو میٹنگ میں ایس پی کینٹ زنیر احمد چیمہ، ایس پی سٹی عتیق شاہ، کینٹ و سٹی ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس آپریشنز نے سنگین جرائم کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، انہوں نے شہریوں کی سہولت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس گشت میں اضافہ کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے کی خاطر ترتیب دی گئی نئی حکمت عملی پر من و عن عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔