فلمی ہدایتکار ممتاز علی خان انتقال کر گئے

December 02, 2021

—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اردو اور پشتو فلموں کے ہدایت کار ممتاز علی خان دل کے عارضے سے لڑتے لڑتے آج دوپہر 12 بجے لاہور میں انتقال کر گئے۔

ممتاز علی خان گزشتہ کئی سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، کچھ روز سے ان کی طبیعت شدید ناساز تھی۔

ان کی نمازِجنازہ لاہور میں آج بعد نمازِعصر اقبال ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ممتاز علی خان نے بطور ہدایت کار 30 سے زائد فلمیں بنائیں، ان کی مشہور فلم ’دلہن اِک رات کی‘ نے انہیں انڈسٹری میں پہچان دی۔