سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا

December 03, 2021

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔

اس کے علاوہ یہ بحیرۂ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا ، بحیرۂ ہند کے علاقوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ پر ہوگا، مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا جبکہ اس کا اختتام 2بجکر 37منٹ پر ہوگاتاہم یہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔