عامر خان سے نہ ملائیں ان تک پہنچنا بہت دور کی بات ہے، کیرتی سینن

December 03, 2021

بالی کی نوجوان اداکارہ کیرتی سینن نے خود کو بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کہنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پریشر میں نہ لیا جائے۔

یاد رہے کہ انھیں عامر خان سے اس لیے ملایا جارہا ہے کہ انھوں نے اپنی فلم می می میں اپنے وزن میں 15 کلو گرام تک اضافہ کیا تھا، اس فلم میں انھوں نے ایک سروگیٹ مدر کا کردار ادا کیا تھا۔

اور یہ فلم اس سال کے اوائل میں ریلیز ہوئی تھی، دراصل یہ 2011 کی سمرودھی پورے کے نیشنل ایوارڈ وننگ مراٹھی فلم مالا آئی وہیچے کا ہندی ری میک تھا۔

اس فلم کی ہدایتکاری لکشمن اوتیکار نے دی تھی، اور فلم کی کاسٹ میں کیرتی سنون کے علاوہ پنکھج تریپاٹھی، منوج پاوا، سائی تامنکر اور سپاریا پاٹھک نے اداکاری کی تھی۔

فلم میں کیرتی نے ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا جس میں وہ فوری پیسے کمانے کے لیے کسی اور کے بچے کی اپنی شکم میں پرورش کرتی ہے۔

حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے نے جب ان سے پوچھا کہ انھیں خواتین کی عامر خان کہا جاسکتا ہے تو انھوں نے کہ کہ نہیں اتنا زیادہ پریشر مت ڈالیے، عامر خان صاحب تک پہنچنا بہت دور کی بات ہے۔

تاہم انھوں نے کہا کہ جب آپ اتنی محنت کرتے ہیں اور اتنے جذبے سے کام کرتے ہیں تو کردار میں جان پڑھ جاتی ہے اور وہ بہت سراہا جاتا ہے اور جب لوگ آپکے کام کو دیکھتے ہیں تب وہ اطمینان آتا ہے۔