مجتبیٰ شاہ کی جگہ عہدے کا اضافی چارج لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم میمن کو دینا مہنگا پڑ گیا

December 04, 2021

کراچی( سید محمد عسکری) صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کا سکھر بورڈ کے چیئرمین مجتبیٰ شاہ کی جگہ عہدے کا اضافی چارج لاڑکانہ بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر نسیم میمن کو دینا مہنگا پڑ گیا ہے، زرائعکے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ جو مجتبیٰ شاہ کے بھائی ہیں نے انھیں اس طرح ہٹائے جانے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا جس پر صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا اور ڈاکٹر نسیم میمن کو سکھر بورڈ کا اضافی چارج دینے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق مجتبیٰ شاہ مستقل چئیرمین کی تعیناتی تک سکھر بورڈ کے چیرمین رہیں گے۔ دلچسپ امر یہ کہ جب سکھر بورڈ کے چئیرمین مجتبیٰ شاہ کی جگہ عہدے کا اضافی چارج لاڑکانہ بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر نسیم میمن کو دیا گیا تھا تو اسی روز حیدرآباد بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر محمد میمن کو جگہ چئیرمین میرپورخاص بورڈ برکات حیدری کو حیدرآباد بورڈ کا اضافی چارج دیدیا گیا تھا مگر جمعہ کو مجتبیٰ شاہ کو تو واپس چئیرمین مقرر کردیا گیا ہے مگر ڈاکٹر محمد میمن کو یکسر نطرانداز کردیا گیا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ تلاشکمیٹی نے میرٹ کی بنیاد پر نوابشاہ بورڈ ، سکھر، حیدرآبادبورڈ، میرپورخاصبورڈاور ٹینکیل بورڈ کے چیرمین کے تقرر کے سلسلے میں دو ہفتے قبل ناموں کے پینل صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کو بھیج رکھے ہیں۔