امریکا میں لاکھوں افراد طرز زندگی کے باعث ڈیمنشیا کے خطرے سے دوچار ہیں، تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق، امریکہ میں لاکھوں مزید افراد دماغی تنزلی اور یادداشت ختم کرنیوالی بیماری ڈیمنشیا کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ اس وقت تقریباً 70 لاکھ امریکی ڈیمنشیا (دماغی تنزلی اور نسیان) کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور اندازہ ہے کہ یہ تعداد 2050 تک دگنی ہو جائے گی۔