موٹر کار ڈیلرز کا گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

December 04, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جاپانی و ایمپورٹڈگاڑیوں اور ان کے سپیئر پارٹس درآمد کرنے پر پابندی کے فیصلہ پر موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن ملتان نے تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں چیئرمین موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن اظہر ممتاز ٹیپو کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ ایمپورٹڈ پارٹس پر پابندی سے ان کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہو گا اور جاپانی و ایمپورٹڈگاڑیوں اور ان کے سپیئر پارٹس درآمدختم ہونے سے حکومت کو ریونیو بھی نہیں ملے گا۔حکومت ایسے اقدامات نہ کرے جس سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو ۔