عائزہ خان کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی کونسی ہے؟

December 04, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی کے بارے میں بتادیا ہے۔

عائزہ خان نے اداکار اظفر رحمان اور عائشہ عمر کی ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ دونوں ان کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی ہیں‘۔

جس پر اظفر رحمان نے خوشی کا اظہار کیا۔

جبکہ اداکارہ عائشہ عمر نے عائزہ خان کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’اور ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ اداکار اظفر رحمان نے عائشہ عمر کے ساتھ ڈرامہ سیریل’تنہائی ‘ میں کام کیا تھا جوکہ نجی ٹی وی سے نشر کیا گیا تھا۔