سرحدی معاملات خود دیکھ سکتے ہیں‘ ناروے

December 05, 2021

اوسلو( نیوز ڈیسک) ناروے کے وزیر خارجہ اینیکن ہیٹ فیلڈ نے کہا ہے کہ ناروے کے مفاد میں بہتر ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شمالی علاقوں کی دیکھ بھال خود کرے۔ ناروے کی لیبر پارٹی جو اس سال کے شروع میں ہی برسرِ اقتدار آئی ہے، چاہتی ہے کہ اتحادی ممالک کے طیارے اور جہاز روس کے قریب سرحدی علاقوں سے کچھ فاصلہ رکھیں۔ وزیر خارجہ سے براہ راست سوال کیا گیا کہ کیا حکومت امریکااور برطانیہ کے جہازوں اور طیاروں کو بھی روس سے دور رکھنا چاہتی ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ ناروے کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس بارے میں دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت کی خواہاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم سمجھتے ہیںنیٹو کو مداخلت نہیںکرنی چاہئے ہم سرحدی معاملات کو خود دیکھ سکتے ہیں۔