• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں سردی کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند، بچے گھروں قید، والدین بہتری کے منتظر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث ملک بھر میں سیکڑوں تعلیمی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں بچے گھروں میں قید ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ والدین چھٹیوں کے بعد بھی اپنے کام کاج کیلئے معمولات زندگی نارمل ہونیکا انتظار کر رہے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مسلسل برفباری اور درجہ حرارت گرنے کی وجہ سے والدین اور دیکھ بھال کرنیوالے اداروں سمیت اسکول انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تعلیمی اداروں میں صورتحال سے آگاہی کیلئے والدین اپنے اپنے طریقے سے اپ ڈیٹس حاصل کر سکیں گے۔ ای میل، ٹیکسٹ، مخصوص ایپ یا کسی اور ذرائع سمیت اسکولز اپنی ویب سائٹس پر بھی حالات سے والدین کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

مقامی کونسلوں کی طرف سے ان کے علاقوں میں اسکولوں کی بندش کی فہرستیں بھی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں، جیسے گزشتہ روز نارتھ یارکشائر کونسل کی طرف سے پچاس سکولو ں کی بندش سے آگاہی دی گئی۔

ریڈیو اسٹیشن سمیت ذرائع ابلاغ کو بھی استعمال کیا جائیگا، خراب موسمی حالات کے باعث ہیڈ ٹیچر کو اسکول کی بندش کا اختیار سونپا گیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید