• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں موسم سرما کی ادائیگیوں کا سلسلہ شروع

برطانیہ میں سردی کی شدید لہر پڑتے ہی انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں تقریبا 700 پوسٹ کوڈز میں موسم سرما کی ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

بعض گھرانے موسم سرما کے فوائد کے حقدار اور اہل اس وقت ٹھہرتے ہیں جب درجہ حرارت صفر سے نیچے گرتا ہے، دوسری طرف اسکاٹ لینڈ میں کم آمدنی اور مالی فوائدحاصل کرنے والوں کو موسم سرما میں حرارتی نظام کیلئے الگ سے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

 ایندھن کے بلوں کی مد میں حکومتی ادائیگی کیلئے بعض شرائط رکھی گئی ہیں جن میں مقامی علاقے میں اوسط درجہ حرارت کو لگا تار سات دنوں تک ریکارڈ کیا جانا چاہیے، درجہ حرارت صفر یا منفی ہونا چاہیے۔

متعلقہ موسمی اسٹیشن صورتحال سے آگاہی دیتا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ سال 25-2024 میں موسم سرما کے دوران 1.4 ملین سے زائد ادائیگیاں کی گئیں، ان میں سے صرف 9 ملین پاؤنڈ سے زیادہ رقم ان لوگوں کو جاری کی گئی جو پنشن کریڈٹ وصول کرتے تھے۔

یہ امرقابل ذکر ہے کہ اسپتال میں کسی صورتحال کے باعث قیام کی صورت میں پنشن سروس یا جاب سینٹر پلس کو آگاہ کرنا لازم ہوگا ورنہ آپکی ادائیگی کا حق متاثر ہو سکتا ہے۔

اگر آپکے ساتھ پانچ سال کی عمر سے کم بچہ ہے تو بھی متعلقہ سروس کو آگاہی دینا لازم ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں موسم سرما کی حرارتی ادائیگی 59.75 پاؤنڈ ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید