پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے،یورپی یونین

December 05, 2021

یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش ہے۔

یورپی یونین کے مطابق پاکستان میں حالیہ مذہبی انتہاپسندی اور عدم برداشت پر تشویش لاحق ہے۔

رپورٹس میں یورپی یونین نے پاکستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین نے مزید کہاکہ جبری گمشدگیاں، تشدد اور انصاف کے حصول میں رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں، بتایا جائے کہ حکومت پاکستان نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کیا کیا؟