ایلٹن جان کی ملکہ برطانیہ سےایک دلچسپ ملاقات

December 05, 2021

معروف موسیقار سر ایلٹن جان نے ملکہ برطانیہ سے ہونے والی ایک دلچسپ ملاقات کی کہانی سنادی۔

سر ایلٹن جان مرحومشہزادی ڈیانا کے قریبی تھے اور ان کے بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری کا بہت خیال رکھتے تھے۔

2019 میں سر ایلٹن جان نے اپنی ایک کتاب ’می‘ شائع کروائی تھی۔

اس کتاب میں انہوں نے ملکہ سےہونے والی اپنی ایک دلچسپ ملاقات کی کہانی بیان کی ہے۔

سر ایلٹن کی سوانح حیات میں ان کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ’ جب ان کی ملکہ سے ملا قات ہوئی تو اس دوران انہوں نے کسی بات پر اپنےبھتیجے کو مزاحیہ انداز میں نظم و ضبط کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔

ملکہ نے اپنےبھتیجے کوکہا کہ’مجھ سے بحث نہ کرو، میں ملکہ ہوں‘۔

95 سالہ ملکہ برطانیہ اپنی حیرت انگیز خوش مزاجی کے لیے جانی جاتی ہیں۔