JSMU کے NICH میں OSCE امتحانات کیلئے 2 روزہ سیشن

December 06, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں OSCEاورمشقی امتحانات کی تیاری کیلئے 2روزہ سیشن کا انعقاد کیاگیا، کراچی کے مختلف اداروں سے تقریباً 40؍ امیدواروں نے شرکت کی، اس موقع پرامتحانی کیسز دکھائے گئےاور اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ناصر سلیم سڈل کاکہناہےکہ اس طرح کے سیشنز کے ذریعے امیدوارامتحانات میں بہتر نتائج حاصل کر سکیںگے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی کے شعبہ ریڈیالوجی کی جانب سےMCPS اور FCPS امیدواروں کے لیے OSCE اور مشقی امتحانات کی تیاری کے حوالے سے2روزہ سیشن کا انعقاد کیا، یکم اور 2دسمبر کوہونیوالےاس سیشن میں کراچی کے مختلف اداروں سے تقریباً40؍ امیدواروں نے شرکت کی، اس سیشن کے منتظمین میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ اور ریڈیا لوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر ماریہ حمید،ریڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر سید شارق اللہ ،ریڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اشرف امیر علی اور دیگر ڈاکٹرز شامل تھے،یہ ایک انٹرایکٹو سیشن تھا جہاں امتحانی کیسز دکھائے گئے اور اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی اور خلاصہ کیا گیا۔اس موقع پر شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ سیشن اچھے فیڈبیک کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے، ہم مستقبل میں اس طرح کے مزید انٹرایکٹو سیشن منعقد کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔این آئی سی ایچ کےایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلیم سڈل نے شعبہ ریڈیالوجی کی جانب سے انٹر ایکٹو سیشنز کےکامیاب انعقاد کوسراہتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے سیشنز سےامیدواروں کوOSCEاور مشقی امتحانات کی تیاری میںآسانی ہوگی اوروہ بہتر نتائج حاصل کر سکیں گے۔