طارق حسن نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات وزیر بلدیات سندھ کو پیش کر دیں

December 06, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ق سندھ کے صدر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق نائب ناظم طارق حسن نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تحریری تجاویز اور سفارشات وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کو پیش کر دیں سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اقدار و روایات کی پاسبان ہے اور باہمی مشاورت سے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے سید ناصر حسین شاہ سےاتوار کوپاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق نائب ناظم طارق حسن نے ملاقات کی اور بلدیاتی نظام کے حوالے سے وزیر بلدیات سندھ کو اپنی پارٹی کی تجاویز اور سفارشات پیش کیں اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ریکارڈ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی عوام کی خدمت کا موقع ملا ہم نے پاکستان کے عوام کی توقعات کو حتی الامکان پورا کرنے کی کوشش کی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس ملک کو متفقہ آئین دیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر پاکستان چیف ایگزیکیٹو کے تمام تر اختیارات منتخب وزیر اعظم پاکستان کو منتقل کرکے جمہوری روایات کی سربلندی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اصولوں کے مطابق ہر حل طلب مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور بات چیت کے زریعے معاملات اتفاق رائے سے طے کرنے پر یقین رکھتی ہےانہوں نے کہا کہ بلدیاتی قوانین کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی، اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے زریعے مسائل حل کرنے کا یقین دلاتی ہے اور ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ قانون سازی میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہے اس کے باوجود ہم اپوزیشن کی تمام جائز تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ طارق حسن نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے جو سفارشات اور تجاویز پیش کی ہیں ان پر غور کیا جائے گا اور قابلِ عمل تجاویز کو قوانین میں شامل بھی کیا جاسکتا ہےسید ناصر حسین شاہ نے توقع ظاہر کی کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں بھی باہمی روابط اور گفت و شنید کے زریعے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی۔اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے صدر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق نائب ناظم طارق حسن نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تحریری تجاویز اور سفارشات صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو پیش کیں اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نائب ناظم کی حیثیت سے ان کے تجربات کی روشنی میں بلدیاتی نظام میں بہتری کے لئے کچھ تجاویز پیش کی جائیں اور اسی مقصد کے لئے وہ وزیر بلدیات سندھ کے پاس آئے ہیں۔