کے ای یونیورسٹی میں نیورالوجی کانفرنس، طریقہ علاج پرتبادلہ خیال

December 06, 2021

لاہور(جنرل رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نیورالوجی کے زیر اہتمام 21ویں سالانہ انٹرنیشنل نیورالوجی اپڈیٹ کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس کے چیف گیسٹ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ بہت جلد تحصیل اور ضلعی سطح پر نیورالوجسٹ اپنی خدمات فراہم کریں گے۔20 سال قبل اس شعبے میں چند ایک سپیشلسٹ تھے آج سینئرز کی محنت کہ وجہ سے کراچی سے پشاور تک کے سپیشلسٹ موجود ہیں ۔ پروفیسر محمد نعیم قصوری کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکھنے اور سکھانے کی کوالٹی کو بہتر کرنا چاہیے جبکہ پروفیسر نصراللہ نے کہا کہ شعبہ نیورالوجی نے دیگر شعبوں کی نسبت تیزی سے ترقی کی ہے پروفیسر احسن نعمان نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ کراچی تا خیبر تک ماہرین کی موجودگی اس شعبے سے دلچسپی اور وابستگی کا ثبوت ہے۔پروفیسر اطہر جاوید نے کہا کہ ہمیں ریسرچ پر توجہ دینی چاہیے اور زیادہ سے زیادہ ریسرچ کرنی چاہیے۔