ایم ایس ڈاکٹر رائو امجد علی خان کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ

December 06, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) صحت کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے ایم ایس ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر رائو امجد علی خان نے رات گئے دوروں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں گزشتہ سے پیوستہ رات گئے انہوں نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اس دوران ہسپتال کی بیرونی جانب لائٹس کو چیک کیا جبکہ سٹاف کی حاضری سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر مریضوں کی عیادت کی اور ان سے مسائل دریافت کئے، ایم ایس کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے دورے کا مقصد 24 گھنٹے صحت کی بلا تعطل سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس میں ہسپتال کی ٹیم بھرپور تعاون کر رہی ہے۔