غیرضروری مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی کرینگے، شیخ جمشید حیات

December 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شیخ جمشید حیات نے کہاہے کہ غیرضروری مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران سورج میانی کے چیرمین کفایت حسین صدیقی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ہائیکورٹ بار کے سابق صدر سید اطہر شاہ بخاری، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن،وسیم الدین ممتاز ،محمد حسین بابر ایڈووکیٹ، سلطان محمود ملک ،ایوب مغل، ڈاکٹر اکمل مدنی ،تحسین خان بابر، یونس غازی ایڈووکیٹ، عرفان الحق حقانی نے بھی شرکت کی۔